محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گریڈ20کے 10افسروں کے تقرروتبادلے

  محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گریڈ20کے 10افسروں کے تقرروتبادلے

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے گریڈ20کے 10افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف انجینئر نیئرسعید کو سینٹرل زون لاہور سے چیف انجینئرپنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن،وسیم طارق کو چیف انجینئر نارتھ زون لاہور، جاوید بشیر سلہریا چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون لاہور سے چیف انجینئرلاہوررنگ روڈ اتھارٹی لاہور،بابر حسین چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ایم اینڈڈیپارٹمنٹ لاہورسے چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون لاہور، محمد ندیم الدین چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ لاہور سے چیف انجینئرپنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور،انصر محمود وڑائچ ایس ای ہائی وے کوسرکل سرگودھا سے (آن پے سکیل)چیف انجینئرسینٹرل زون لاہور،ڈائریکٹر اے اینڈ ڈبلیو ون پنجاب چیف انجینئر ڈیپارٹمٹ سنٹرل زون لاہور سے امجد رضا خان کوچیف انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون لاہور، محمد ریاض ایس ای ہائی وے سرکل نمبرون کوگوجرانوالہ سے پنجاب بلڈنگ سنٹرل زون لاہور،ڈائریکٹر خرم اقبال کوپی اینڈ ڈی بلڈنگ پلاننگ اینڈ ڈیزائن انجینئر سے (آن پے سکیل)چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ایم اینڈ آرڈیپارٹمنٹ لاہور،خاور زمان کوایس ای ہائی وے سرکل لاہورسے کو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ لاہورتعینات کردیاگیاہے۔

تقررو تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -