کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں،محمود الرشید

  کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں،محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غیرملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔ نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے غیرملکی تعمیراتی اداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے کینیڈا کی کمپنیYAG INC   کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین سلیمان مفتی گِل کر رہے تھے -کینیڈین وفد نے وزیرہاؤسنگ کو اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ذریعے عوام کو کم لاگت میں معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ضمن میں پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کا آغاز کیاجارہاہے -

وفد کے ارکان میں ڈپٹی چیئرمین  YAG INC  ارکان  ہرمس،کنٹری ہیڈ ضمیر کاظمی، محمد فیاض خان اور ایڈوائزر تصور گیلانی شامل تھے جبکہ ایوب اظہار اور نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔