وزیراعظم رانگ نمبر، کابینہ دو نمبر شیخ رشید آئٹم نمبر بن چکے،نفیسہ شاہ

 وزیراعظم رانگ نمبر، کابینہ دو نمبر شیخ رشید آئٹم نمبر بن چکے،نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک کباڑیہ کی دکان سمجھ لیا گیا ہے،ملک کے وزیراعظم اس وقت رانگ نمبر، ان کی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید اس کابینہ کے آئٹم نمبر بن چکے ہیں،ملک کے قیمتی اثاثوں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے،روز ویلیٹ کو بھی بندکرکے اس پر لوٹ سیل لگادی گئی،پی ڈی ایم کے  جلسے بھرپور ہونگے،وزیراعظم ابھی سے خوفزدہ ہوچکے ہیں،عمران خان کو خبردار کرتے ہیں کہ 11جماعتی اجتماع کو آپ نہیں روک سکیں گے،اے سی اور ڈی سی آج ٹائیگر فورس کی تعریفیں کررہا ہے جو کہ غیر قانونی اور باعث شرم ہے۔وہ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کر رہی تھیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس ملک میں پہلے سقوط ڈھاکہ ہوا اور  پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ آپ نے اب سقوط کشمیر کردیا ہے،اس ملک میں سقوط پی آئی اے، سقوط سٹیل ملز، سقوط فنانس بلڈنگ سمیت کئی اور ہوچکے ہیں،بجٹ سیشن میں جس کی اپنی ڈگری مشکوک ہیں اس وزیر نے 260سے 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک کرنے کا اعلان کیا،اس جھوٹ کی بنیاد پر پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، وزیر ہوا بازی کو استعفی دینا ہوگا،قومی ادارے کو نقصان پہنچانا کسی غداری سے کم نہیں ہے،موجودہ حکومت کے رونگ نمبرز، اے ٹی ایم نے مختلف اور طرح طرح کی آئر متعارف کراکے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ روز ویلیٹ کو بھی بند کیا گیا، اس پر لوٹ سیل لگادی گئی، کیا انیل مسرت اس ہوٹل کو خریدنے جارہا ہے، یہ بتانا ہوگا،روز ویلٹ کسی خسارے میں نہیں ہے، وہ کبھی نقصان میں نہیں رہا،کیا چارٹر بارے پیپرا رولز کو فالو کیا گیا، یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے،  انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی بھی سٹے آرڈر پہ چل رہا ہے۔ 
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -