حکمران سودی نظام سے ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

 حکمران سودی نظام سے ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار نااہل حکمران سودی نظام معیشت سے ملک و قوم کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔سود بدترین گناہ ہے۔قرآن کریم نے سود لینے، دینے اور اس کو نظام کو چلانے والوں کو جہنمی قرار دیا ہے۔ معاشی استحصال پر مبنی سودی نظام معیشت،لوٹ مار اورکریشن کی سیاست سے لوگوں کو خوشحالی نہیں دی جا سکتی۔ جماعت اسلامی لاہور ربیع الاول میں نبی پاکؐ سے پیار اور سود سے انکار کے سلوگن سے ''سود کے خلاف مہم چلائے گی۔اہلیان لاہور آگے بڑھیں اور سود کے بدترین نظام کے خلاف اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا حصہ بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع الاول میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام سود کے خلاف شروع ہونے والے مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کے پاس کرپشن سے پاک باکردار اور شاندار ماضی رکھنے والی قیادت موجود ہے جو ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ربیع الاول میں اہلیان لاہور کو  بتائیں گے جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -