حاجی عبدالرزاق اسلام کے سچے خادم تھے،عبدالمالک مجاہد

حاجی عبدالرزاق اسلام کے سچے خادم تھے،عبدالمالک مجاہد

  

لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے فنانس سیکرٹری اور سابق ایم پی اے حاجی عبد الرزاق اسلام کے سچے خادم، دین کے داعی اور محب وطن پاکستانی تھے۔ان کی ساری زندگی رضائے الہی میں بسرہوئی ہے، ان کی نیک اولاد ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ وہ شرافت، امانت، صداقت، حیا کا پیکر، پاکستان کے لئے باعث فخر اورسینیٹر پروفیسر ساجد میر کے دیرینہ وقابل اعتماد ساتھی تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی نہیں بھر سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر اور دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق کی دین کی اشاعت کیلئے اہم خدمات ہیں۔

، نظریہ پاکستان کے احیا اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے استحکام کے لئے جانے والی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔حاجی عبدالرزاق اپنی ذات میں ایک جماعت،سرمایہ شرافت وامانت تھے۔

 اور پاکستان کے لئے باعث فخر تھے۔ وہ طویل عرصہ تک مرکزی جمعیت اہل حدیث کے فنانس سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرتے رہے اس دوران انہوں نے ا مانت اور صداقت کی قابل فخر مثالیں قائم کیں۔ حاجی عبدالرزاق اپنی شرافت اور دین داری کی وجہ سے پاکستان کے تمام مکاتب فکر میں عزت، محبت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔وہ دین کے سچے خادم اور محب وطن پاکستانی تھے۔انہیں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ عزت اور شہرت سے نوازا۔دعا ہے کہ اللہ ان کی خدمات کوقبول فرمائے،ان کے درجات بلندکرے۔ان کی وفات ان کے اہل خانہ، دینی، سیاسی اور سماجی حلقوں کے لئے یقینا بہت بڑاصدمہ ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث سعود ی عرب کے عہدیداران اور کارکنان حاجی عبدالرزاق کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ ان کی خدمات قبول فرمائے اور آخرت کی مزلیں آسان فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -