خورشید شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبرکی تاریخ مقرر

  خورشید شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبرکی تاریخ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی) پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی  احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ و دیگر پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی حتمی ریفرنس کی درخواست منظور کر لی دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں  ٹائیگر فورس سے مہنگائی پر کام کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے  کوئی بھی سرکاری کام پرائیوٹ سیکٹر سے نہیں کروایا جاتا، ٹائیگر فورس کی ایسی مثال ہے کہ گوشت کی چوکیداری پر بلے کو بٹھایا جائے اپوزیشن کا کام ہے مسائل کی نشاندہی کرنا اور آواز اٹھانا، اب کوئی سیاسی رہنما نہیں بچا جس کو انہوں نے غدار قرار نہیں دیا ہو پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین کے تحت مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اب اپوزیشن پر بہت بڑی ذمہ داری ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھی غداری کا کیس بنایا گیا پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سب کے لیے چیلنج ہیں اور سب اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دشمن ہمارے سر پر بیٹھا ہے اور وہ کبھی نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -