بھاٹی گیٹ،معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی نوجوان دم توڑ گیا

بھاٹی گیٹ،معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی نوجوان دم توڑ گیا

  

لاہور(کرائم ررپورٹر)  بھاٹی گیٹ کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں لگنے سے زخمی ہونے والا اٹھائیس سالہ نوجوان رات گئے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ گلشن اقبال کے علاقہ میں 65 سالہ نامعلوم عورت پراسرارطورپرجاں بحق ہو گئی ہے پولیس نے دونوں لاشیں  پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی ہیں پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں دو روزقبل معمولی لڑائی جھگڑے پرمقتول جاوید کو ملزمان مبین اور سبحان وغیرہ  نے چھریاں مارکر زخمی کردیا تھا گزشتہ روز جاوید ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوے دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے تفتیش شروع کردی۔

بھاٹی گیٹ

مزید :

صفحہ آخر -