آسانی اور آسودگی کیلئے سادگی کو اپنایا جائے،سرفراز نیازی
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ،صدرفرانس محمد عا مرقریشی، صدرترکی ملک ناصر محمود،سینئر نائب صدر ترکی رانا محمد عثمان،صدرملائیشیاعرفان افضل چوہدری،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل، صدر سعودیہ سرفرازخان نیازی اورصدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دورمیں آسانی اورآسودگی کیلئے سادگی کو اپنایاجائے۔اگرشہری ایک دوسرے کاحق غصب نہ کریں تواپنے معاشرے کوقابل رشک بنایاجاسکتاہے۔
مشینوں پرضرورت سے زیادہ انحصار نے انسان کوبھی مشین بنادیا۔لوگ آسائشوں کے پیچھے دوڑتے دوڑتے پرسکون زندگی اوراپنوں سے بہت دورچلے گئے ہیں۔شہری باہمی تعلق محدودیاختم کرنے کی بجائے ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیداکریں اورخوشی غمی میں شریک ہوں۔ضرورت سے زیادہ خوراک کاضیاع ناداراورمفلس عوام کے ساتھ زیادتی ہے،اس سے کئی بھوکے اپنی بھوک مٹاسکتے ہیں۔جس دورمیں لوگ مٹی کے گھروں میں رہتے تھے اس وقت ان کے دل بھی نرم ونازک تھے اورآج پتھروں کے بنے گھروں میں قیام پذیرلوگ بھی پتھر دل ہو تے جارہے ہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روسے انسانوں کے ایک دوسرے پرکئی حقوق ہیں جواداکرنے سے ہماری کایاپلٹ سکتی ہے۔ اگرقرآن واحادیث کی روشنی میں حقوق العباد کافلسفہ سمجھ اورپوری طرح اپنا لیا جائے توکسی انسان میں احساس محرومی پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے نجات کیلئے مختلف مافیا کی مصنوعات کابائیکاٹ کردیں،چینی نے انسان کوبے چینی اوربیماری کے سواکچھ نہیں دیالہٰذاء اس کااستعمال ترک کردیاجائے۔ عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کاراستہ ان کے سیاسی شعور سے ہوکرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام طاقتور کے مقابلے میں کمزوروں کاساتھ دیں،اس طرح یقیناظلم اوراستحصال کاباب بندہوجائے گا۔کوئی سرمایہ دارکسی مزدورکانجات دہندہ نہیں ہوسکتا،عوام کے ووٹ میں ایٹم بم سے زیادہ طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرعام لوگ صرف گلیاں پختہ بنوانے کیلئے ووٹ دیں گے توپاکستان کی تعمیر اورتکمیل نہیں ہوگی۔عوام بڑے نام نہیں بلکہ بڑے کام والے کوووٹ دیں۔