وزیر اعظم مہنگائی کے ذمہ داروں کو معافنہیں کریں گے،صفدر بٹ

  وزیر اعظم مہنگائی کے ذمہ داروں کو معافنہیں کریں گے،صفدر بٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کی ملک میں جاری حالیہ مہنگائی کی لہر کیخلاف گہری تشویش کا اظہار عام آدمی کے درد اور احساس کی عکاسی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مافیاز کے خلاف کئے گئے سخت ترین اقدامات کا مقصدغریب کا گلا گھونٹنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر آنا ہے۔

 چینی،آٹا،گھی اور ادویات مہنگی کرنے والے عناصر پر حکومت اور اداروں کی مکمل نظر ہے۔

  

 قومی مجرموں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی رشوت کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا زمانہ قصہ پارینہ ہوچکا ہے۔ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بندر بانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھرنے والے چوروں سے پی ٹی ا?ئی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -