راجہ زبیر جنجوعہ پنجاب ٹیچرز یونین  کے سینئر نائب صدر مقرر

  راجہ زبیر جنجوعہ پنجاب ٹیچرز یونین  کے سینئر نائب صدر مقرر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) راجہ زبیر جنجوعہ پنجاب ٹیچرز یونین کے نئے سینئر نائب صدر مقرر، راجہ زبیر جنجوعہ کو سینئر نائب مقرر ہونے پر سیکرٹری فنانس  پنجاب لیب ایسوسی ایشن شہباز عظمت کیانی سمیت پنجاب ٹیچرز یونین کی اعلی قیادت اور اساتذہ کی جانب مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔جبکہ نومنتخب نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین راجہ زبیرنے کہا ہے اساتذہ کے مطالبات اور مسائل حل کروانے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے پہلے سے جاری جدوجہد اور تحریک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -