پسند کی شادی، 2 بہنوں کو جرگے نے شوہروں سمیت قتل کا فیصلہ سنادیا

پسند کی شادی، 2 بہنوں کو جرگے نے شوہروں سمیت قتل کا فیصلہ سنادیا

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور میں پسند کی شادی کرنے والی دو بہنوں نے الزام لگایا ہیکہ جرگے نے انہیں شوہروں سمیت قتل کرنے کا حکم سنادیا ہے۔ متاثرہ بہنوں نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ خیرپور کے گوٹھ خاوند ملاح میں وڈیرے نے جرگہ کرکے پسند کی شادی کرنے پر انھیں شوہروں سمیت قتل کا حکم سنایا ہے، جبکہ 40،40 لاکھ روپے جرمانہ اور خاوند کے خاندان کی 2 لڑکیوں کی زبردستی شادی کا بھی حکم دیا ہے۔خواتین نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مدد کرنے والوں کے گھر اور فصلوں کو نقصان پہنچایاگیا ہے، ہم نے پسند سے شادی کی ہے، تحفظ دیا جائے۔دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس(ایس ایس پی) امیرسعود کے مطابق  لڑکیوں کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، متاثرہ لڑکیاں درخواست دیں تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایس ایس پی امیر سعود کا یہ بھی کہنا تھاکہ ابتدائی تفتیش میں جرگے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

پسند کی شادی

مزید :

صفحہ آخر -