جے ایف کے اینیمل ہیلتھ تنظیم کے عہدیداروں کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

جے ایف کے اینیمل ہیلتھ تنظیم کے عہدیداروں کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(پ ر)جے ایف کے اینڈ اینیمل ہیلتھ تنظیم کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کے ساتھ ملاقات کی. ملاقات میں جے ایف کے اینڈ اینیمل ہیلتھ کی چئیرمین ذوالفشاں اور ان کی لیگل ٹیم موجود تھی. ٹولنٹن مارکیٹ کے بیمار و لاغر جانوروں کی صحت کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو اینیمل ہیلتھ ایکٹ پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

. اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی. ڈی سی لاہور مدثر ملک نے کہا ہر 14 روز کے بعد رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے. انہوں نے زیڈ او آر ٹو کو ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جو دکاندار جانوروں کی صحت کے حوالے سے کام نہیں کرتا اس کو نوٹس جاری کئے جائیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ جانوروں کی صحت کے حوالے سے جو حقوق ہیں ان پر اسلامی تعلیمات کی روشنی اور اینیمل ہیلتھ ایکٹ کے قوانین کے مطابق عملدرآمد ضرور ہو گا.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -