نامور گلوکار شوکت علی کا گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف سندھ میں علا ج شروع

 نامور گلوکار شوکت علی کا گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف سندھ میں علا ج شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر) گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف سندھ میں گلوکار شوکت علی کا علاج شروع ہوگیا ہے لیجنڈ گلوکار شوکت علی کوگزشتہ روز بذریعہ ایمبولینس ایئرپورٹ سے اسپتال لایا گیاتھا جہاں پر ڈائریکٹر گمبٹ ڈاکٹر رحیم بخش نے لیجنڈ گلوکار شوکت علی کا استقبال کیاگلوکار شوکت علی کے صاحب زادے محسن شوکت اور عمران شوکت بھی ان کے ہمراہ ہیں گلوکار شوکت علی کے علاج کے آغاز سے قبل ان کے لئے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹ آنے کے بعد گلوکار کے جگر کا  باقاعدہ علاج شروع کیا جائے گا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر گلوکار کو علاج کے لئے کراچی لایا گیاہے بیٹے نے صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید :

کلچر -