حکومت قومی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی‘ چودھری سرور
لیاقت پور(نامہ نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح اور قومی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف لیاقت پور کے کارکنان خواجہ رؤف، ابرار مرتضی چودھری اور مہر سیف اللہ سے ملاقات (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
کے دوران انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان دن رات جدوجہد میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے گورنر نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں کارکنان نے انہیں لیاقت پور کے مسائل سے آگاہ کیاہے۔
چودھری سرور