حکومت نے عوامی مسائل حل کرنیکا تہیہ کرلیا‘ زرتاج گل
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کو فوکس کررہی ہے. ڈیر ہ غازیخان میں تمام محکمے سیوریج، صفائی اوردیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں. محروم آبادیوں میں سوئی گیس، بجلی اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے. ان کے حلقہ این اے(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
191میں 24نئی بستیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے. انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنے حلقہ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ لیتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ضلعی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد حسین نیازی، ضلعی کوآرڈینیٹرمحکمہ خوراک محمود بھٹی اوردیگر موجود تھے. زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ حلقہ کی محروم آبادی کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں گے فورٹ منرو سمیت قبائلی علاقوں کے بچوں کو کھیل کے گراونڈ زدیں گے سپورٹس اوردیگر محکمے سروے کرکے سفارشات پیش کریں۔قبائلی علاقہ کے مکینوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینے ہوں گے۔وزیر مملکت نے میپکو کو ایک ماہ کے اندر تمام سکیموں کی موقع پر تختیاں لگانے اور آئی ڈیپ کو کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے وزیر مملکت کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے چار ارب روپے کے منصوبہ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر پورے شہر کو کھودنے کے بجائے مرحلہ وار سیوریج لائن بچھائی جائے گی ساڑھے 34 کروڑ روپے کے دو پیکج کی منظوری دی گئی ہے اور دو نوں پیکج کیلئے فنڈز کا کیس کیبنٹ کمیٹی کوا رسال کردیا گیا ہے 19کروڑ 80لاکھ روپے کے پیکج 1میں پاسپورٹ آفس چوک سے ماڈل ٹاون بلاک زیڈ، بھٹہ کالونی، شمس آباد سے پل ڈاٹ اور شاہ سکندر ٹاون سمیت ملحقہ آبادی میں نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی. ڈسپوزل کو اپ گریڈ کیا جائے گااور پاسپورٹ چوک براستہ ماڈل ٹاون پل ڈاٹ روڈ کو جیل روڈ طرز پر ڈبل کیاجائے گا. 14کروڑ 70لاکھ روپے کے پیکج 2میں شاکر ٹاون، مستوئی کالونی، جنرل بس سٹینڈ، شہزاد کالونی اوردیگر ملحقہ آبادیوں میں سیوریج لائن بچھائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حکومت پنجاب ہر رکن قومی اسمبلی کو مزید دس،دس کروڑ روپے دے گی۔وزیر مملکت زرتاج گل کے حلقہ میں 30 ارب 85 کروڑ روپے سے 179 منصوبوں پر کام جاری ہے این اے 191 کی 25 میں سے 24 بستیوں کو بجلی فراہم کردی گئی ہے جبکہ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا سے ان کے آفس میں ملاقات کی. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ضلعی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد حسین نیازی، ضلعی کوآرڈینیٹرمحکمہ خوراک محمود بھٹی اوردیگر موجود تھے. وزیرمملکت نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے کہا کہ علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا ہو گی. شاہراہوں اور حساس علاقوں میں موثر گشت یقینی بنایا جائے. آر پی او محمد فیصل رانا نے بتایا کہ پنجاب پولیس علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کر رہی ہے۔
زرتاج گل