روجھان میں عظمت صحابہؓ و اہلبیت  ؓ‘ استحکام پاکستان ریلی‘ اتحاد کا عزم 

روجھان میں عظمت صحابہؓ و اہلبیت  ؓ‘ استحکام پاکستان ریلی‘ اتحاد کا عزم 

  

 روجھان (نمائندہ پاکستان) اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام علامہ مولانا رحمت الرحمان درخواستی کی  زیر قیادت عظمت صحابہ و اہل بیت و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی  مرکزی دینی درس گاہ دارلعلوم محمدیہ روجھان سے روانہ ہوئی اور مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی نیشنل تحصیل پریس کلب چوک پہنچی  پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا مذہبی(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 راہنما رحمت الرحمن درخواستی سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب مسلمان ہم ایک مذہب ایک رسول اور ایک خدا پر ایمان رکھتے ہیں حضور اکرم ؐ نے فرمایا مسلمان آپس میں بھائی بھائی ایک ہیں اور ہمارا دین اللہ پاک کا پسندیدہ اسلام ہمیں محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے  علماء کرام کا کہنا تھا کہ مسلمان عظمت و ناموس صحابہ و اہل بیت کے ماننے والے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر مجیب الرحمان مزاری نے کہا کہ ہم سب ایک گل دستے کی ماند ہیں جہاں پر تمام مسالک ایک ساتھ ایک ہی ملک پاکستان میں امن کے ساتھ رہتے ہیں ہم سب مسلمان پاکستانی ہیں اور اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں ہم عظمت رسول عظمت صحابہ و عظمت اہل بیت کے امیں ہیں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا رحمت الرحمان درخواستی نے کہا کہ ہم مسلمان آپس میں اخوت محبت اور الفت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی بھائی کی طرح ہیں انہیں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے سامراجی ایجیٹ ہمیں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہم ثابت قدم رہے اور یہود و ہنود و نصاری کے برے مقاصد اور عزائم کو آپس میں مل کر خاک میں ملانا ہے انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول ص گستاخ اہلیبت، و گستاخ صحابہ کے خلاف ہیں ہم اور کسی کے مخالف نہیں ہم اتحاد بین المسلمین کا فروغ چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان آپس میں ذاتی نظریاتی مزہبی سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک ہوں ہم سب مسلمانوں کا ایک ہونا طاغوتی طاقتوں کے سامراجی ایجنٹ کے منہ پر طماچہ ہے  انھوں نے ریلی میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحابہ کرائم کی میبنہ توہین پر کاروائی کی جائے اور اسکی سزا تجویز کی جائے ریلی میں پاکستانی پرچم سربلند نظر آ رہے تھے اور ریلی کے جملہ شرکاء  کی زبانوں پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر عظمت و ناموس رسول و ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ زندہ باد، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا آخر میں عالم اسلام کی سربلندی امت مسلمہ کہ یکجہتی پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی امن و امان شہداء  پاک فوج اور شہداء  پنجاب پولیس کی درجات بلندی اور تحصیل روجھان میں امن و  امان کی  کے قیام کی دعا کی گئی۔ ریلی میں تحصیل بھر سے مزہبی جماعتوں نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی غلام یسین سومرو نے سرانجام دیئے

عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -