سکولوں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس سے نادرا  کا ”ب“ فارم طلب‘ تیاری شروع

    سکولوں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس سے نادرا  کا ”ب“ فارم طلب‘ تیاری شروع

  

خانیوال (بیورونیوز)تمام سکولوں میں 15 اکتوبر سے ب فارم جمع کرانا لازم قرار دیدیا گیا ہے وزارت تعلیم پنجاب نے (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کا نیا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا تیار کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس نئے ڈیٹا کے لئے تمام سکولوں میں داخلہ کیلئے ب فارم ساتھ دینا لازم ہوگا جو طلباء وطالبات پہلے سے زیر تعلیم ہیں ان سے بھی نادرا کا ب فارم مانگ لیا گیا ہے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کی تیاری رواں ماہ شروع کردی جائیگی اس سلسلے میں وزارت تعلیم کی طرف سے طلباء شماری کیلئے صوبے بھر کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ سرکلر جاری کردیاگیا ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -