معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ  دینے کیلئے اقدامات ضروری‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ  دینے کیلئے اقدامات ضروری‘ شاہینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٍڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ تقریباً 65%لوگ کسی نہ کسی ذہنی عارضہ یا خلفسار میں مبتلا ہیں جن میں سے 20فیصد کو باقاعدہ علاج اور بقیہ 45فیصد کو کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے حد سے بڑھا ہوا غصہ اور عدم برداشت بھی ذہنی عارضہ کی ابتدائی علامات ہیں ڈاکٹر شاہینہ ذہنی عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلہ کی سنگینی کا اندازہ ہے اور وہ اس حوالہ سے ٹھوس اقدامات کرنے جا رہی ہے جس میں ذہنی امراض کی وجوہات پر ریسرچ اور ان میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات سائیکائٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ کا سٹیٹس بنانا عوام کے اندر ذہنی بیماریوں بارے شعور و آگہی فراہم کرنا معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا جیسے اقدامات شامل ہیں اس سلسلہ میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج کی سرپرستی میں ڈاکٹر شفیق لنڈ ہیڈ آف سائیکاٹری ڈیمارٹمنٹ کی سربراہی میں ڈیرہ غازی خان مینٹل ہیلتھ فورم تشکیل دیا جا رہا ہے جو ڈیرہ غازی خان کے گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا اور خوشبو کا جھونکا ثابت ہوگا۔ 
شاہینہ نجیب