حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی  اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی  اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو گٹھ(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 جوڑ علی بابا چالیس چوروں کا اتحاد ہے جو احتساب سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں کو کمزور اور ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہا ہے وہ 68/10-R میں تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ کے عوام علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے کی احتجاجی تحریک کا فیوز نکال کر ناکام بنا دیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقتدار کی باریاں مقرر کر کے ملک وقوم کے مسائل لوٹنے والے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اب انکے دھوکہ میں نہیں آئیں گے قبل ازیں انہوں نے افتتاحی تقریب کے شرکاء اور ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دیہی علاقے میں تحریک انصاف ویلفیئر دفتر کاقیام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت عام لوگوں کو در پیش مسائل حل کرنا چاہتی ہے انہوں نے ٹائیگر فورس کے جوانوں پر زور دیا کہ وہ غریب عوام اور مظلوم لوگوں کو در پیش مسائل حل کرانے کے لیے اپنا رول ادا کریں اس موقع پر کرنل عابد محمود کھگہ،شیخ احتشام لطیف، شہباز احمد سیال،ملک طارق نو ناری ایڈووکیٹ، محمد اشرف گادھی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور بہتر حکمت عملی کے نتیجہ میں ملک و قوم مشکل وقت سے نکل آئیں ہیں اب عوام کو ریلیف ملے گا اس موقع پر انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل کے عہدیداروں اور ٹائیگر فورس کے نو جوانوں کونو ٹیفکیشن دیئے گئے اور مسز شاہدہ احمد نے دفتر کا افتتاح کیا۔

مسز شاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -