ڈیرہ: شہید اہلکار سجاد حسین قیصرانی کے ایصال  ثواب کیلئے پولیس لائنز میں قرآن خوانی

    ڈیرہ: شہید اہلکار سجاد حسین قیصرانی کے ایصال  ثواب کیلئے پولیس لائنز میں ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ضلع ڈیرہ غازیخان کی قبائلی(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 فورس کے شہید سجاد حسین قیصرانی کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد بارڈرملٹری پولیس لائنز میں قرآن خوانی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر و سینئر کمانڈنٹ طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، رسالدار وقار عزیز قیصرانی، بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی. سینئر کمانڈنٹ طاہر فاروق نے پسماندگان اور جوانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہید سجاد حسین قیصرانی سمیت بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس کیشہداء کو پنجاب پولیس کے طرز پر شہدا پیکج دلایا جائیگاجس کیلئے سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں. انہوں نے کہاکہ شہید کسی بھی فورس کے ماتھے کاجھومر ہوتے ہیں. سجاد حسین نے بہادر ی سے مقابلہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا. انہوں نے کہاکہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا قبائلی علاقہ میں کریمنلز اور گینگز کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی. سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے جوانوں کی ضروری تربیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیاجائے گا۔

قرآن خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -