اسلامیہ یونیورسٹی‘ نئے سمسٹر کے آغاز پر لرننگ سسٹم اور تحقیقاتی کام تیز

   اسلامیہ یونیورسٹی‘ نئے سمسٹر کے آغاز پر لرننگ سسٹم اور تحقیقاتی کام تیز

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قیادت میں جامعہ میں نئے سمسٹر کے آغاز پر موثر تدریس وتحقیق کے لیے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل، آئی ٹی اور اکیڈمکس بلنڈڈ لرننگ سسٹم کے نفاذ کے لیے (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

اقدامات کررہے ہیں۔ کووڈ 19کے تناظر میں محفوظ اور بلا تعطل تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے بلینڈڈ لرننگ سسٹم کے تحت آن کیمپس اور آف کیمپس بذریعہ آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اِسی سلسلے میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان کے تمام تدریسی شعبہ جات او رکالجز میں فیکلٹی کی ٹریننگ کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا ہے کہ ان ورکشاپس میں بلینڈڈ لرننگ فپلڈ کلاس رومز، موڈل ایل ایم ایس اور دوسری تدریسی ٹیکنالوجیز پر مبنی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق موجودہ حالات میں درس وتدریس کو زیادہ موثر بنانے کی خاطر ماڈرن کلاس رومز اور آن لائن ٹیچنگ کا کلچر متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء وطالبات کو کسی بھی دشواری کے بغیر تعلیم فراہم کی جائے۔ 

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -