بہاولپور: مطالبات منظوری کیلئے اسلامی  جمعیت طلباء کا یونیورسٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

   بہاولپور: مطالبات منظوری کیلئے اسلامی  جمعیت طلباء کا یونیورسٹی چوک پر ...

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام اسلامیہ (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

یونیورسٹی میں طلباء کو درپیش مسائل اور مطالبات کی منظوری کیلئے یونیورسٹی چوک پر احتجاج مظاہرین نے یونیورسٹی چوک کو مکمل بلاک کر دیا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامیہ یونیورسٹی عبداللہ ذیشان نے کہا کہ گزشتہ سمسٹر چونکہ کرونا کی نظر ہوگیا اس لیے اس کے اخراجات مثلاََ ٹرانسپورٹ، بجلی، میڈیکل، پانی، انٹرنیٹ، لیبارٹری وغیرہ واپس کیے جائیں۔گزشتہ سمسٹر کی 80% ہاسٹل فیس واپس کی جائے، یونیورسٹی نے پوری فیس لی تھی، لیکن ہاسٹل استعمال نہیں کیا گیا۔ناظم جامعہ کاکہنا تھا کہ موجودہ سمسٹر جو حال ہی میں شروع ہوا ہے اس کی 50% ہاسٹل فیس کم کی جائے کیونکہ طلبہ صرف 5 ہفتے رہیں گیاوریونیورسٹی کی فیس میں بھی موجودہ سمسٹر میں 30% کمی کی جائے۔اس کے علاوہ گزشتہ سمسٹر جو آن لائن ہوا اس کا تجربہ ٹھیک نہیں رہا لہٰذا ابھی بھی مکمل طور پہ آن لائن کلاسز کی بجائے یونیورسٹی کیمپس بلوایا جائے۔ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ سکولز اور کالجز تقریباً مکمل طور پہ کھولے جا رہے ہیں تو ایسے میں یونیورسٹی کو مرحلہ وارکھولنا نا انصافی ہے، اس لیے کم از کم ایک مہینہ پہلے تمام طلبہ کو یونیورسٹی میں بلوایا جائییونیورسٹی انتظامیہ نے اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو احتجاجی دھرنا دیا جائے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -