فارمی انڈے کی قیمت میں مزید اضافہ پولٹری فارم مالکان سیزن کمانے کیلئے سرگرم

   فارمی انڈے کی قیمت میں مزید اضافہ پولٹری فارم مالکان سیزن کمانے کیلئے ...

  

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) فارمی انڈے کی قیمت تیزی کے (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

ساتھ بڑھتی جارہی ہے فارمی انڈا سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے فی انڈا مارکیٹ میں 16روپے کا فروخت ہورہا ہے جس کے باعث غریب عوام فارمی انڈے کی قیمت بڑھنے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ٹبہ سلطان پور میں پولٹری فارم مالکان انڈوں کی خود ساختہ قیمت بڑھانے کے لئے فارمی انڈوں کا بڑے پیمانے پر اپنے گوداموں میں اسٹاک کررہے ہیں تاکہ قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جاسکے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطا لبہ کیا ہے کہ فارمی انڈوں کا اسٹاک کر کے قیمتوں میں اضافے کا باعث بننے والے پولٹری فارم مالکان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لا نے کامطا لبہ کیا ہے۔ 

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -