پھٹی کی قیمتوں میں اضافہ‘ دیہی  علاقوں میں رونقیں بحال ہوگئیں 

  پھٹی کی قیمتوں میں اضافہ‘ دیہی  علاقوں میں رونقیں بحال ہوگئیں 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)  جنوبی پنجاب میں گزشتہ تین چار روز سے پھٹی اور روئی کے نرخوں میں تیزی کے رجحان سے دیہی (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

علاقوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں کسانوں نے فصل کپاس کی دیکھ بھال کرنا شروع کردی ہے کاشتکاروں نے فصل کپا س کوسپرے اور کیمیائی کھاووں کااستعمال بھی کرنا شروع کردیا ہے پھٹی کے نرخ 31سوروپے فی من ہونے سے کپا س کے کاشتکاروں نے فصل کی چنائی کاعمل بھی تیزکردیا ہے اور فصل کو آخری ٹینڈہ تک کھڑی رکھنے کافیصلہ کرلیاہے اس طرح پھٹی کے آڑتھیوں اور بیوپاریوں نے بھی خریداری کاعمل بھی تیزکردیا ہے اور پھٹی کی چنائی پر بھی کافی توجہ دینے لگے ہیں۔

بحال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -