حکومت فلاپ‘ عمران خان کو اب استعفیٰ دینا پڑے گا‘ خواجہ رضوان عالم

 حکومت فلاپ‘ عمران خان کو اب استعفیٰ دینا پڑے گا‘ خواجہ رضوان عالم

  

ملتان (سٹی رپورٹر) موجودہ گندم،آٹا اور روٹی کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا،تبدیلی نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے نظر آتی ہے،آج عوام کو تبدیلی (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

کی بجائے سستی روٹی چاہیے۔اپنے ملک کی گندم کم قیمت پر بیرون ملک فروخت کرکے بحران ختم کرنے کیلئے سبسڈی پر بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والے ہی عوام کے دشمن ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،متوسط طبقے کیلئے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔غریب خاندانوں کو بھیجے گئے بجلی کے بل ناقابل برداشت ہیں۔ہزاروں روپے کے بجلی بل عوام پر ظلم ہیں پی حکومت کو اب مزید وقت نہیں دیا جا سکتا انکی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اس لیے حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے اوچھے ہتکنڈے شروع کر دئے ہیں حکومتی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے کہ 30 نومبر ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسہ سے پہلے ہی تبدیلی سرکار منہ چھپا کر ایوان اقتدار کو الوداع کہہ دے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے عہدیدران و پارٹی دوستوں کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابقہ میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم  خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سابق ایم پی اے و ضلعی صدر بہاولپور ملک شاہ رخ، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد حسین ارائیں، ساجد خان بلوچ، خواجہ عمران، ملک ندیم اختر، شیخ عمران ٹیپو، شیخ نوید ناصر، خرم شہزاد، ملک الطاف کھر، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، شبیر قریشی نے کیا مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی حقیقی نمائیندہ جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی غریب مریضوں کیلئے ادویات مہنگی کرکے انکی زندگی مزید مشکل بنا دی گئی ہے,سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے، نئی نوکریوں کی امید ختم ہو چکی,معاشی دباؤ کے نتیجے میں جرائم اور خود کشیوں کا تناسب بڑھ رہا ہے عمران خان کو ووٹ دینے والے اور انہیں جعلی اکثریت دلوانے والے سارے کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریبا ایک روپیہ اضافہ غریبوں پر نیا حملہ ہے آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ملک غذائی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب  کے کارکن اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر پی ڈی ایم کی تحریک کے تحت ہونے والی حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنائیں گے اور بہت جلد پی ڈی ایم تحریک کامیاب ہو گی کیونکہ وزیراعظم عمران خان کو اب استعفی دینا ہی پڑے گا پی ڈی ایم کی تحریک میں ہم عوام کے مسائل کا حقیقی حل پیش کررہے ہیں اور حقیقی حل صرف یہی ہے اس نااہل و نالائق حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔

خواجہ رضوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -