مظفر گڑھ: پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

  مظفر گڑھ: پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوجائے گا، ڈیفالٹرز کی دکانوں اور بڑے اداروں کو سیل کر دیا جائیگا،ایکسائز(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

 انسپکٹر مزمل اسماعیل نے نمائندے کو بتایا کہ تحصیل مظفر گڑھ کے تمام بڑے صنعتی اداروں سمیت پروفیشنل ٹیکس کا اطلاق جتنے بھی اداروں پر ہوتا ہے اور کاروباری مراکز،دکانداروں کو جنہیں محکمہ ایکسا ئز کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسسز جاری کیئے گئے تھے لیکن انہوں نے ٹیکس کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی ایسے تمام نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیا د پر کیا جارہا ہے،ایکسائز انسپکٹر مزمل اسماعیل نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کسی بھی کسی قسم کے ناخوشگوار حالات سے بچنے کے لیئے پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی جذبہ حب الوطنی کے تحت کردیں،بصورت دیگر انتہائی راست اقدام اٹھایا جائیگا۔

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -