ضلعی انتظامیہ نشتر روڈ پر رکشوں کیلئے  پارکنگ سٹینڈ بنائے‘ وسیم بادوزئی

   ضلعی انتظامیہ نشتر روڈ پر رکشوں کیلئے  پارکنگ سٹینڈ بنائے‘ وسیم بادوزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز  رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
خان بادوزئی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نشتر روڈ پر ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ٹریفک مشکلات سے بچاؤ کے لئے نشتر روڈ پر رکشوں کے کھڑے کرنے بارے جلد از جلد پارکنگ اسٹینڈ بنائے اسی طرح دیگر مقامات پر بھی پارکنگ اسٹینڈز بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے پی ٹی آئی کی حکومت عام شہری کے حقیقی مسائل کے حل کے سلسلے میں عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے رکشہ ڈرائیور ہمارے بھائی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں بھرپور تعاون کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین نشتر روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کے موقع پر خطاب میں کیا جس میں امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر محمد سعید، ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق،ضلعی صدر رانا عمر گل، ضلعی جنرل سیکریٹری محمد عاصم بھٹی، نشتر روڈ رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر محمد اقبال عرف بالا، جنرل سیکریٹری عبد الرحمان کے علاوہ محمد وسیم، محمد بلال، ملک پپو، رانا اعجاز، ملک مختیار، محمد ظفرچن، محمد فاروق، نعمان، ملک عرفان بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری محمد عاصم بھٹی، نشتر روڈ کے جنر ل سیکریٹری عبد الرحمان نے رکشہ ڈرائیوروں بارے مسائل پیش کئے کہ بالخصوص نشتر روڈ پر بڑھتی ہوئی ٹریفک نظام کی وجہ سے نشتر ہسپتال سمیت دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کے سلسلے میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہوتا ہے جبکہ ٹریفک وراڈنز بھی آئے روز ان کے ناجائز چالان کرتے ہیں جس پر بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وہ جلد ضلعی انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل جلد از جلد حل ہوں۔ 
بادوزئی