پریس کی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں‘ رحیم یار خان میں گروہ سرگرم
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پریس کی نمبر پلیٹ لگا شہربھر میں دونمبر کام کرنیوالا گروہ سرگرم ہوگیا‘ گروہ میں شامل لڑکیاں سیلز گرل بن کر گھروں میں داخل ھوتی ہیں اور (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
واردات کرتی ہیں‘ تفصیل کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں واقع چک125 کا رہائشی فراڈیہ گروہ کا سرغنہ شیر محمد عرف درزی عرصہ دس سال سے دو نمبر کام دیدہ دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ درزی نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنے گروپ میں چار لڑکیاں بھی شامل کر رکھی ہیں۔زیر استعمال گاڑی پر پریس کی نمبر پلیٹ بھی آویزاں ہوتی ہے۔گروپ میں شامل چار لڑکیوں میں دو کرسچن ہیں۔سحر نامی لڑکی کے پرس میں پسٹل بھی ہوتا ہے۔یہ گروپ مختلف طریقوں سے گھریلو خواتین کو لوٹتا ہے‘درزی باہر گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے جبکہ یہ لڑکیاں کسی گھر میں داخل ھوتی ہیں‘ خواتین کو جھانسہ دیتی ہیں کہ یہ ٹوکن دوہزار روپے کا ہے آپ ٹوکن کھولیں اس ٹوکن سے آپ کو 20 بیس ہزار کیش پرائز‘فریج‘اے سی‘ 36 انچ کی ایل ای ڈی مل سکتی ہے جبکہ خود ساختہ طور پر تیار کیے گئے اس ٹوکن میں صرف تین سو والی استری اور چار سو والی دونمبر جوسر مشین ہی ہوتی ہے۔یہ شاطر لڑکیاں ٹوکن کی رقم پہلے ہی وصول کر لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ لڑکیاں گھر میں کسی خاتون کو اکیلا پاکر زیورات اور نقدی کی وارادت بھی کرتی ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں غریب گھرانوں کومختلف طریقوں سے لوٹا جاتاہے۔متعدد بار یہ گروہ پکڑا بھی بھی گیا مگر بھاری رشوت اور چند نام نہاد معززین کی مداخلت پر چھوٹ جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پشت پناہی کے عوض نام نہاد معززین کی دیہاڑی طے ہے یہ گروہ روزانہ ایک شہر کو ٹارگٹ بناتا ہے اور اگلے دن کسی اور شہر میں نکل جاتا ہے۔روزانہ صبح آٹھ بجے بانو بازا میں واقع محمدی الیکٹرونکس سے سامان خریدا جاتا ہے اور ساڑھے آٹھ بجے پل بابا غریب شاہ پر پہلے سے موجود لڑکیوں کو لیکر کر شکار کیلئے نکل پڑتے ہیں۔یہ گروہ آجکل اپنے شہر میں شہرت خراب ہونے کی وجہ سے علی پور‘مظفر گڑھ‘بہاولپور‘ملتان‘کوٹ مٹھن‘راجن پور‘فورٹ منرو‘کشمور اور دیگر علاقوں میں واردات کیلئے نکل جاتا ہے۔شہریوں نے ڈی پی او منتظر مہدی اور خفیہ اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سرگرم