میپکو: ریجن بھر میں آپریشن‘ رواں ماہ 1007 بجلی چوروں کو رگڑا 

  میپکو: ریجن بھر میں آپریشن‘ رواں ماہ 1007 بجلی چوروں کو رگڑا 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے رواں ماہ میں ریجن بھر میں 1007بجلی چور پکڑ لئے۔16 لاکھ96ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2کروڑ42 لاکھ23ہزار روپے جرمانہ عائد۔38 ایف آئی آرزدرج۔یکم تا10اکتوبر2020ء (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

کے دوران ملتان میں 187گھریلو،کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو240124یونٹس چوری کرنے پر4693980روپے جرمانہ عائدکیا گیااور2مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 189 گھریلواورکمرشل صارفین کو250212یونٹس چوری کرنے پر3740548روپے جرمانہ اور16مقدمات درج،وہاڑی میں 88گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 366866یونٹس چوری کرنے پر 3053790روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 95گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو208887یونٹس چوری کرنے پر3206323 روپے جرمانہ اور5 مقدمات درج، ساہیوال میں 145 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو241659یونٹس چوری کرنے پر3197291روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 92 گھریلوصارفین کو97449یونٹس چوری کرنے پر1579880روپے جرمانہ اور8مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 117گھریلواورکمرشل صارفین کو134869یونٹس چوری کرنے پر2105828روپے جرمانہ اور4مقدمات درج،بہاولنگر میں 58گھریلوصارفین کو71294یونٹس چوری کرنے پر1092750روپے جرمانہ اورتین مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 36گھریلواورکمرشل صارفین کو85102یونٹس چوری کرنے پر1553526روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -