مختلف شہروں میں 5 افراد قتل‘ خوفناک حادثات کے دوران 5 ہلاکتیں 

مختلف شہروں میں 5 افراد قتل‘ خوفناک حادثات کے دوران 5 ہلاکتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی + چوک سرور شہید + بورے والا + گگو منڈی + اوچ شریف + رحیم یار خان (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) چارروزقبل قریبی رشتہ دار کے ہمراہ گھرسے نکلنے کے بعدغائب ہوجانے والے پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کی رسیوں سے بندھی(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
 لاش کرم پور کے نزدیک احمدپورمائنزسے برآمد ہوگئی،نواحگاؤں 67کے جی کارہائشی پانچ بہنوں اور بیوہ ماں کا واحد کفیل 18 سالہ  نوجوان ذیشان علی پچھلے چارروزسے گھر سے غائب تھاجس کی ورثاء  تلاش کررہے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان کواشفاق نامی قریبی رشتہ داررات کے وقت سلنڈر میں گیس ڈلوانے کے بہانے گھر سے لے کر گیا لیکن واپس نہ آیا گذشتہ شام کواحمد پور کیمقامی لوگوں نے تھانہ کرم پورکواطلاع دی کہ احمدپورمائنرمیں ایک نعش موجودہے۔پولیس تھانہ کرم پورنے احمدپورمائنزسے نعش ریسکیو کی جسے مقتول ذیشان کی والدہ اوردیگرورثانے شناخت کیاکہ یہ ذیشان کی ہی نعش ہے۔PSFAملتان کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کامعائنہ کرکے شواہدجمع کرلئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔پولیس تھانہ کرم پور نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی کرم پورمنتقل کی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء  کے حوالے کیا جائے گا خاندانی ذرائع کے مطابق 18 سالہ ذیشان محنت مزدوری کر کے اپنی بیوہ ماں اور بہنوں کی کفالت کرتا تھا قریبی رشتہ دار اشفاق نامی شخص کے مبینہ طور پر ناجائز مراسم کی ویڈیو ہاتھ لگنے پر وہ اسکی جان کا دشمن بن گیا مقتول ذیشان کی نعش ملنے پر مبینہ قاتل اشفاق نامی شخص گھر سے فرار ہو گیاہے۔ چوک سرور شہید کا رہائشی شہباز علی الیکٹریشن مو ٹر سائیکل پر سوار چوک سرور شہید آرہا تھا کہ جگنو آئل ایجنسی کوٹ ا دو روڈ پر سامنے سے آنے والی لکڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا حادثہ کے نتیجہ میں سر پر چوٹ لگنے سے شہباز علی الیکٹریشن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار اسد ملا نہ سکنہ چک نمبر 562ٹی ڈی اے شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا گیا جہاں پر زخمی اسد ملا نہ کو حالت نا زک ہو نے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا دریں اثنا مرحوم شہباز علی الیکٹریشن کی نماز جنا زہ گذشتہ دن دس بجے مر کزی جنا زہ گاہچوک سرور شہید میں ادا کی گئی۔ بورے والا سے عارف والا کی طرف جانے والی کار بے قابو ہو کر اڈا مانا موڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور کو سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا تو کار ڈرائیور جاں بحق ہو چکا تھا ریسکیو1122نے لاش کو سول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا ڈاکڑز کے مطابق متوفی سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق وہ دل کا مریض تھا اور دوران ڈرائیونگ اسے دل کا دورہ پڑا اور کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی کار میں صرف ڈرائیور ہی سوار تھا جس کی شناخت حاجی محمد سکنہ جامعہ اسلامیہ عارف والا کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تھانہ اُوچ شریف کی حدود حسینی چوک پر حق مہر کی واپسی کے تنازعہ پر خاوند محمد اجمل نے اپنی بیوی کو قتل کرکے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ بھی کاٹ لیا یاد رہے پہلے بھی محمد اجمل کے بھائی جعفر نے اپنے چچا کو بھی قتل کیا تھا واضح رہے کہ ان جوڑے کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی خاوند حق مہر میں دی گئی پراپرٹی واپس لینا چاہتا تھا۔ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 22سالہ خاتون کے اغواء  کا معاملہ حل ہوگیا‘ 6روز قبل دو ملزمان نے نشہ آور چائے پلا کر طلائی زیورات اور نقدی سمیت گھر سے اغواء  کیا تھا اور مبینہ اجتماعی بداخلاقی کے بعد قتل کرکے ٹرین کے سامنے پھینک دیا‘چک 53پی ٹبہ جوگیاں کے رہائشی ممتاز نے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو ملزمان سلطان احمد اور شکیل احمد جو کہ انکے تعلق دار ہیں‘انہیں نشہ آور چائے پلا کر بیہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 22سالہ شادی شدہ بیٹی ریحانہ بی بی کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور48ہزار روپے کی نقدی سمیت اغواء  کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں دونوں ملزمان نے اسکی بیٹی ریحانہ بی بی کو مبینہ طور پر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور گناہ چھپانے کی خاطر تحصیل صادق آباد کے ریلوے ٹریک کے نزدیک ٹرین کے آگے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے اور قتل کو حادثہ کا رنگ دیدیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘آر پی او بہاولپور سردار زبیر خان دریشک اور ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی سے ملزمان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ آب حیات حافظ شفیق الرحمن نے بتایا کہ ریحانہ بی بی کیساتھ بداخلاقی نہیں کی گئی‘ خاتون ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوئی ہے‘ پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔ تھانہ اقبال آباد کی حدود کے رہائشی پیراں دتہ چاچڑ کے گھر پر تین نامعلوم ملزمان صبح چار بجے کے قریب گھر میں داخل ہوکر تیز دھار آلے سے اسکی45سالہ بیوی کلثوم بی بی اور 21سالہ بیٹی ماریہ بی بی کے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او حسن اقبال نے بتایا کہ مقتولہ ماریہ بی بی نے 7ماہ قبل عبدالعزیز نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس کے باعث عبدالعزیز کے ورثاء  کے ساتھ جھگڑا چلا آرہا تھا۔ملزم اللہ دتہ بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد آلہ قتل سمیت تھانے پیش ہوگیاجبکہ ماں بیٹی کو قتل کرنے والے تین نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں مقتول خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں‘ورثاء  کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ رشتے داری کے تنازعہ پر ملزمان نے با اثر ملزم کی ایما پر 25 سالہ نوجوان کو ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا‘ موضع رنداں کی رہائشی پھلن مائی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 4 ملزمان سعید احمد وغیرہ نے ملزم محمد سلیم کی ایما پر اس کے 25 سالہ بیٹے محمد اقبال کو رشتے داری کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ چوک بہادر پور کا رہائشی 50 سالہ شمن موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔
قتل / جاں بحق