کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر  جسومل اور دیگر کی وزیر زراعت سندھ سے ملاقات

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر  جسومل اور دیگر کی وزیر زراعت سندھ سے ...

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل نے سابق چیئرمین مہیش کمار، سابق وائس(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

 چیئرمین ہریش کمار، دلیپ کمار اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شام لال، کشن چند ایڈوانی کے ہمراہ ایگریکلچر منسٹر سندھ محمد اسماعیل راہوسے منسٹر آفس کراچی میں طویل ملاقات کی جس میں کاٹن کراپ کے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کاٹن کرا پ میں جنگی بنیادوں پر اضافہ کے لیے تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں سرٹیفائیڈ سیڈ کی دستیابی، جعلی سیڈ اور ادویات کے تدارک اور الائش سے پاک روئی کی تیاری جیسے اہم معاملات بھی زیر بحث ائے۔ ایگریکلچر منسٹر سندھ محمد اسماعیل راہونے یقین دہانی کر وائی ہے کہ کاٹن کراپ کی فصل پر خصوصی توجہ دے کر کراپ کی کوالٹی و کراپ سائز میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے گااور اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے تمام افسرا ن وفیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ سال پیش انے والے مسائل کا سامنا انے والے سیزن میں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت سندھ ترجیحی بنیادوں پر کاٹن کراپ کی بہتری و بحالی کے لیے اچھے سیڈ کی فراہمی سمیت تمام متعلقہ مسائل حل کر نے کے لیے بھر پور کاوش کرے گا اور ملکی معیشت میں وائیٹ گولڈ کی حیثیت رکھنے والی کراپ کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -