رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا‘ شاہ محمود قریشی 

  رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا‘ شاہ محمود قریشی 

  

ملتان (نیوز  رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت نے pp216یونین کونسل20گلبرگ میں ترقیاتی کام کارپٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگ ان سازشوں کاحصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹی اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ نہ خود کرپشن کرونگا اور نہ کسی کو کرنے دونگا۔ انہوں نے کہا کرونا نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ حکومت نے ایک طرف کرونا کا مقابلہ کیا اور دوسری طرف عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کروائی جس کو دنیا آج سراہا رہی ہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام ہماری حکومت کا شفاف ترین پروگرام ہے۔ جس کے تحت ملک کے لاکھوں خاندانوں کو کرونا کے دوران امداد فراہم کی گئی۔ کرونا کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا۔ این اے 156 ہے جہاں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے کو پورا کر ر رہے ہیں عوام سے جو بھی وعدے کئے انہیں پورے کرینگے۔اس موقع پر حاجی گلو،شہزاد قریشی، ملک شکور، حاجی حنیف، ذوالفقار، فرخ عمر، مصطفی قلندری، امجد،تسلیم، تنویر،  عابد گجر، اصغر مغل، حاجی طارق، ملک طاہرصابر قریشی،معین احمد، شیخ امتیاز، ملک شبیر، اویس غوری، حاجی طاہر، ڈاکٹر ندیم، شہباز قریشی، آفتاب بھٹی، ملک انتظار، نعمان،ملک نظام،افضل مغل،  چوہدری ندیم، یسین ملک، رؤف، عابد معراج، اسرار، فیصل الرحمن، وہاب خان، ارسلان، محمد آصف ودیگر ہمراہ تھے۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -