ملتان: لوٹ مار کرنیوالے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا فیصلہ 

ملتان: لوٹ مار کرنیوالے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز  رپورٹر)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ملتان نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دیئے ہیں،کمیٹی(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
 کی مقرر کردہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر پورے ضلع میں ہو گا جب کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے گا۔اس بارے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان منعقد ہوا۔اجلاس میں صارفین اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔نئے ریٹ کے مطابق دال مسور موٹی 134 روپے، دال مونگ دھلی 192روپے فی کلو دال چنا 107باریک روپے،دال چنا درمیانی 117روپے،دال ماش موٹی231 روپے،دال ماش باریک217 روپے فی کلو،چنا سفید باریک90 روپے،چنا سفید موٹا116 روپے فی کلو گرام فروخت ہو گا،چاول باسمتی کرنل کچی نئی 138روپے، چاول باسمتی کرنل پکی نئی 137 روپے فی کلو،چاول اری سکس56 روپے اور بیسن115 روپے اورسوجی و میدہ72 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔تندوری روٹی 100 گرام 7 روپے اور سادہ نان 100 گرام10 روپے میں فروخت گا،روغنی 120 گرام کا ریٹ15 روپے فِکس کردیا گیا ہے۔دودھ کھلا 75روپے فی لٹر اور دہی85روپے فی کلو میں فروخت ہو گی،بڑا گوشت کا400 روپے اور چھوٹا گوشت 750روپے فی کلو  کاریٹ مقرر کیا گیا ہے جب کہ20 کلوگرام وزن کے آٹا کا تھیلا  860 روپے میں ملے گا۔اجلاس میں  ڈسٹرکٹ آفیسر پرائسسز طارق ولی نے بریفنگ دی،تاجر رہنما فیصل قریشی اورکریانہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر آفاق انصاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی،ساتھ ہیاجلاس میں لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے مابین موازنہ بھی کیا گیا۔
جیل