تاجر مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بنائیں گے‘ خواجہ بشیر احمد 

  تاجر مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بنائیں گے‘ خواجہ بشیر احمد 

  

 لیاقت پور (نامہ نگار) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یار خان کے نومنتخب صدر خواجہ بشیر احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کریانہ مرچنٹس اور دیگر دکانداروں کے خلاف ناجائز جرمانوں اور مقدمات کی روک تھام ان کی ترجیحات میں شامل ہے رحیم یار خان (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

ایرپورٹ سے بند کی گئی ڈومیسٹک فلائٹس کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں تحصیل خان پور، لیاقت پور اور صادق آباد سے ایک ایک جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر رحیم یار خان سے دو ارکان چیمبر کو نامزد کیا جائے گا جو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے انکم ٹیکس، میپکو، پولیس،ضلعی  انتظامیہ اور دیگر محکموں سے رابطہ رکھیں گے خواجہ بشیر احمد نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس کاروباری افراد اور تاجروں کو ان کے دستیاب وسائل میں ہی مزید وسعت پیدا کر کے نئے مواقع تلاش کرنے میں نہ صرف رہنمائی بلکہ ان کی تربیت کی کرے گا انہوں نے بتایا کہ یوکرینی صدر کی دعوت پر چیمبر آف کامرس کا 4 رکنی وفد یوکرائن کے دورہ پر بھیجا گیا ہے جو گندم اور دیگر اجناس کی درآمد کے مواقع کا جائزہ لے گا انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان چیمبر آف کامرس پنجاب بھر میں چھٹے نمبر پر ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ایک سال کے دوران یہ پانچویں نمبر پر آئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے تاجروں کو ناجائز تنگ کرنے کی شکایت عام ہورہی ہیں جن کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر بابر چوہدری، حافظ محمد اسلم حنیف، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں ممتاز بلوچ، وحید رشدی، طارق علوی اور ابو ہریرہ بھی موجود تھے۔

خواجہ بشیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -