ملتان کو مثالی شہر بنانے کیلئے عملی جدوجہد ضروری‘ ملک عامر ڈوگر 

  ملتان کو مثالی شہر بنانے کیلئے عملی جدوجہد ضروری‘ ملک عامر ڈوگر 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ فرض شناس اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندگان معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 ایم ڈی اے کے وائس چیئرمین اشرف ناصر خان اور فرخ نسیم راں کی تعیناتی سے ایم ڈی اے اور واسا سے متعلقہ عوامی مسائل کا حل یقینی ہوگا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم اور شعورترقیاتی تنظیم کے اشتراک سے ایم ڈی اے نامزد وائس چیئرمین اشرف ناصر خان اور ملک  فرخ نسیم راں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد پی ٹی آئی لیبر ونگ کے صدر رانا مسعود احمد خان،پی ٹی آئی منیارٹی ونگ کے صدر سرفراز کلیمنٹ،پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان کی صدر آصفہ سلیم مہمانان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ،احسان خان  سدوزئی،حواجہ ندیم شہزاد،پروفیسر  عنایت علی قریشی،گلشن وڑائچ اور  محمد عمران اعظمی مہمانان اعزاز تھے اور شاہد محمود انصاری ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،چوہدری منصور  احمد،ظل فاطمہ،فاطمہ اعجاز تقریب کے آرگنائزر تھے ملک محمدعامر ڈوگرنے خطاب کرتے ہوئے مزید  کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان کے وژن کے  مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں ہماری اولین ترجیح ہے چیئرمین ایم  ڈی اے میاں جمیل احمد،اشرف ناصر خان،ملک فرخ نسیم راں نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل  کو حل کرنا خصوصاًواساکے مسائل  کے حل کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلائیگی  انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں کام  کرتے ہوئے ملتان  شہر کومثالی بنائیں گے  سول سوسائٹی کی تجاویز کو اہمیت دی جائیگی شاہد محمود  انصاری،ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ اور  آصفہ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے اشرف ناصر خان  اورملک فرخ نسیم راں کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کی سول سوسائٹی شہر کی تعمیروترقی کیلئے ایم ڈی اے حکام کی بھر پوور معاونت کریگی اور  ملتان شہر خوبصورت وسرسبز وشاداب بنانے اور ترقی کی نئی منازل کو چھونے کے حوالے سے سول سوسائٹی ہر اول دستہ بنے گی کاشف رفیق،خالد چٹھہ،اشفاق انصاری،یحییٰ بھٹی،اشفاق شاہ،تسنیم کوکب،شمائلہ شاہ،رخسانہ  محبوب،ردا چوہدری،فاطمہ اعجاز،کوثر شاہین،نجمہ خاتون،اجمل رونگھا،احمد بھٹہ،،سجادملک،عدنان خان،عامر شہزاد،راؤ بلال،بابا یوسف گل،ذیشان بھٹی،سائرہ زیدی،اسلام گجر،مظہر  مقبول،حافظ اعجاز،خورشید اکبر ودیگر تقریب میں شریک تھے۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -