درخت کاٹنے پر پابندی‘ سکول سربراہوں کو سیکرٹری تعلیم کا نیا حکم 

  درخت کاٹنے پر پابندی‘ سکول سربراہوں کو سیکرٹری تعلیم کا نیا حکم 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی طرف سے مظفرگڑھ ضلع کی تحصیل جتوئی میں سرکاری زنانہ اسکولوں میں چھانٹنے کے نام پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لئے جانے کے بعد محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے تمام  زنانہ مردانہ اسکولوں کے (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

سربراہوں کو درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے،سی ای او تعلیم کی طرف سے اسکولوں کے سربراہوں کے نام جاری کئے گئے لیٹر میں ہدائت کی گئی ہے کہ اسکولوں کی عمارات کے اندر موجود درختوں کی کٹائی اور چھانٹی کے لئے محکمہ تعلیم سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے محکمانہ اجازت کے بغیر درخت کاٹنے چھانٹنے والے سربراہان ادارہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں 3 سرکاری زنانہ سکولوں کی ہیڈ ٹیچرز سکولوں میں موجود درختوں کو چھانٹی کے نام پر کاٹنے پر سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب کے نوٹس لینے پر معطل کی جا چکی ہیں۔ مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جتوئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رام پور کی ہیڈ ٹیچر رضیہ سلطانہ،گورنمنٹ گرلز پرئمری اسکول وریاں والا کی ہیڈ ٹیچر زہرہ حمید اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول وسن والا کی ہیڈ ٹیچر نسرین کوثر کے اسکولوں میں درختوں کی چھدرائی کے نام پر درختوں کو کاٹنے کی عوامی شکایت پر سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے نوٹس لے لیا اور سیکریٹری تعلیم کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مظفرگڑھ نے تینوں ٹیچرز کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -