جرمانہ کیوں کیا: سبزی فروشوں کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پرحملہ 

جرمانہ کیوں کیا: سبزی فروشوں کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پرحملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)جرمانہ کرنے پر سبزی فروشوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر دھاوا بول دیا‘ تھپڑ دے مارا، مجسٹریٹ نے سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
 تھانے درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول نے ترنڈہ محمد پناہ میں اپنے عملہ سے متعدد ریڑھی و دکانوں سے سبزیوں اور روز مرہ کی اشیاء صرف کی خریداری کرائی اور ریٹ لسٹ سے زائد پر اشیاء خورد و،سبزیاں فروخت کرنے والوں کو جرمانے کرنا شروع کر دیے اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول شاہد حسین نے جب سبزی فروش کو 60 روپے کلو فروخت ہونیوالے پیاز 100 روپے کلو فروخت کرنے پر جرمانہ کیا تو ریڑھی فروش دلشاد ولد نواز نے جرمانہ دینے سے انکار کر دیا اسی دوران اصغر عباسی اور اسلم عباسی اس کی مدد کو پہنچے اور اسپیشل مجسٹریٹ پر دھاوا بول دیا اور تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھکے دیتے رہے جس پر مقامی افراد نے بیچ بچاو کرایا سپیشل مجسٹریٹ شاہد حسین سپرا نے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں پولیس کو ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دے دی جس پر پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے مارکیٹ پہنچی تو ملزمان ریڑھیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
حملہ