محمود کوٹ: 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کرنیکا انکشاف 

محمود کوٹ: 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کرنیکا انکشاف 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ محمود کوٹ میں چھٹی جماعت کی گیارہ سالہ طالبہ مبینہ طور پر فروخت کردی گئی تیس سالہ شخص کے ساتھ شادی کا انکشاف ہوا ہے‘ (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

طاہر عباس،مجاہدعباس اور چند دیگر مقامی لوگوں کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے محمود کوٹ میں سنگدل باپ شفیع سہو نے اپنی گیارہ سالہ بیٹی چھٹی جماعت کی طالبہ کو بھاری رقم کے عوض تیس سالہ شخص کو فروخت کر دیا علاقہ مکینوں نے پولیس محمود کوٹ کو اطلاع دی تو پولیس متاثرہ لڑکی اور اس کے والد کو تھانے لے گئی جہاں مبینہ طور پر ڈیل کے بعد لڑکی کے والدین کو معصوم بچی کی شادی کی اجازت دے دی گئی ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ ایس ایچ او نے مبینہ طور پر ایک لاکھ لینے کے بعد شادی کی اجازت دی ھے جبکہ پولیس تھانہ محمود کوٹ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -