ترنڈہ محمد پناہ: لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن‘ سینکڑوں کنال اراضی واگذار
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی ہے سینکڑوں کنال زرعی زمین کا قبضہ واگزار کیا گیا ہے، تحصیلدار شاہد سپرا نے پولیس و ایلیٹ فورس(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
کی بھاری نفری کے ہمراہ چک دنیا پور میں کاروائی کی۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار لیاقت پور شاہد حسین سپرا نے لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کی ترنڈہ محمد پناہ کے موضع سدھووالی کے چک دنیا پور میں 1263 کنال سرکاری زرعی زمین واگزار کروا لی اس موقع پر غلام رسول گرداور اللہ بچایا پٹواری محمد عابد نائب قاصد ایلیٹ فورس انچارج محمد دلدار بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے اس موقع پر تحصیلدار شاہد حسین سپرا نے زیر کاشت فصلوں پر ٹریکٹر سے ہل چلوا کر زمینوں کو ہموار کرا دیا اور فصلوں کو سیراب کرنے کیلئے لگائی ڈگی بھی قبضہ میں لے لی ہے سرکاری زرعی زمین پر بااثر مقامی زمینداروں محمد نواز عبدالکریم اوتیرا سجاد احمد عاشق حسین و دیگر نے عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ کر کے فصلیں کاشت کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا تھاسماجی حلقوں نے لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
واگذار