اینٹی کرپشن میں مقدمہ‘ 4 سال بعد 15 ایکسائز ملازمین بری 

  اینٹی کرپشن میں مقدمہ‘ 4 سال بعد 15 ایکسائز ملازمین بری 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال کے ایماء پر ڈائریکٹر آڈٹ انفورسمنٹ محمد آصف کی جانب سے 2016ء کو اوائل میں ملتان ایکسائز آفس کے ایک ای ٹی او، اے ای ٹی او سمیت 15 ملازمین کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن ملتان (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

میں جو بدنیتی پر پرچہ درج کروایا گیا تھا گذشتہ روز 4 سال کی طویل تفتیش کے بعد انٹی کرپشن حکام نے ایکسائز ملازمین کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے اور واضح ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر تمام ملازمین کو بری کردیا ہے ان ملازمین میں سابق ای ٹی او فخر زمان قریشی، اے ای ٹی او الطاف حسین، انسپکٹرز اظہر خورشید خان، احسان خان سدوزئی، عدنان خان، صابر نواز، اسلم نیازی، ثاقب، اشتیاق احمد و دیگر شامل ہیں محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے بریت کا فیصلہ ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے بری ہونیوالے ملازمین کو پھولوں پیش کیئے گئے جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اسی طرح ایپکا ایکسائز یونٹ کے صدر چوہدری نیاز احمد جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ سمیت پوری ٹیم نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ملازمین کے مطابق تعصب کی بنیاد پر ان کے خلاف درج کیئے گئے پرچہ میں سرخرو ہوئے ہیں لیکن یہ ایک مشکل امتحان تھا۔

بری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -