ڈیرہ: کم عمر ڈرائیورز‘ ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

ڈیرہ: کم عمر ڈرائیورز‘ ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے پندرہ روز مہم کا آغاز کر دیاگیاہے. ا یس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
 ہدایت پر انسپکٹر انچارج حافظ غلام فرید کی ٹیم ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف   کارروائی کر رہی ہے. انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ عامر محمود نے بتایاکہ روزمرہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ نے نوٹس لیتے ہوئے حادثات کی وجہ بننے والے کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا ہے اور اس مہم کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ان کے والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی عامر محمود اے ایس آئی نے مزید بتایا کہ 15 روزہ مہم کے دوران 15 سے 30 اکتوبر تک ون ویلرز کو پابند سلاسل کیا جائے گا. انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ لوگ حادثات کی نذر ہو جاتے ہیں حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کم عمر ڈرائیورز ہیں جن کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے. حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے مہم کا آغاز کیاجارہاہے اور کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے حوالات میں بند کیا جائے گا۔
حکم