مہنگائی کیخلاف کسان بورڈاحتجاجی ریلیاں نکالنے کیلئے تیار‘ حکومت کو وارننگ 

  مہنگائی کیخلاف کسان بورڈاحتجاجی ریلیاں نکالنے کیلئے تیار‘ حکومت کو ...

  

ماچھی گوٹھ(نمائندہ خصوصی)حکومت کھاد، بیج،زرعی ادویات،زرعی آلات، پٹرول، گیس، بجلی بل اور اشیاے روزمرہ (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

کی قیمتوں میں کمی کرے۔ چینی، آٹا اور آلو کے بھاو نے سینچری مکمل کر لی ہے۔ غریب عوام کی قوت خرید بالکل ختم ہو گئی ہے۔ غریب، مزدور تو درکنار،متوسط طبقے کی عوام انتہای پریشان ہے۔حکومت پاکستان مہنگائی کو کنٹرول کرے۔ورنہ کسان بورڈ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔ان خیالات کا اظہارکسان بورڈ جنوبی پنجاب ملتان میں صوبائی کونسل میں رحیم یار خان اور صادق آباد کے وفد سے ملاقات کے بعد شوکت علی چدھڑ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان،حاجی ریاض احمد چیمہ صوبائی چئیرمین کسان بورڈ جنوبی پنجاب،خواجہ صغیر احمد صوبائی صدر جنوبی پنجاب،بابر خان درانی صوبای جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب،حاجی احمد یار ولانہ ضلعی صدر رحیم یارخان،رئیس شاہد اقبال ترہیلی ضلعی جنرل سیکرٹری رحیم یارخان،رئیس غلام مرتضی ترہیلی تحصیل صدر صادق آباد و دیگر کسان بورڈ کے عہدیداران  نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔انھوں نے مزید کہا۔کہ زرعی مداخل کے مطابق زرعی اجناس کی قیمت خرید بڑھائی جاے۔اگر زرعی اجناس کی قیمت خرید نہیں بڑھا سکتے۔تو زرعی مداخل کی قیمتیں کم کی جائیں۔موجودہ حالات میں ناقص بیج اور جعلی زرعی ادویات کیوجہ سے کپاس کی فصل شدید تباہ ہو گء ہے۔کسان کو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔جبکہ موجودہ حکومت ان مافیاز کو پکڑنے کی بجاے سرپرستی کررہی ہے۔لہذا ہمارا مطالبہ ہے۔کہ کپاس کا کم ازکم ریٹ 6000 روپے،جبکہ گنا کا ریٹ کم ازکم 300 روپے فی من مقرر کیا جاے۔تاکہ مظلوم کسان اپنا منافع تو دور کی بات اپنے اخراجات برابر کر سکے۔ورنہ کسان بورڈ ملک گیر احتجاج کریگی۔پھر عوامی سمندر کو روکنا ابن الوقت حکمرانوں کے لیئے ناممکن ہو گا۔لہذا اب بھی وقت ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگای کو کنٹرول کرے اور زرعی مداخل کے مطابق زرعی اجناس کی قیمتوں کا تعین کرے

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -