پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ خواجہ سلیمان صدیقی 

  پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے‘ خواجہ سلیمان صدیقی 

  

ملتان (نیوز  رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، نے کہا ہے چوری و ڈکیتی کی سنگین وارداتوں نے بھی تاجروں اور عوام کو عدم تحفظ کا شکار کرکے رکھ دیا ہے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور ہزاروں روپے(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 کے بلوں کی وجہ سے تجارتی و کاروبار ی مراکز میں کاروبار زندگی متاثر ہو چکے ہیں حکومت نہ صرف بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر قابو پائے بلکہ بجلی کے ہزاروں روپے کے بلز کا بھی نوٹس لے جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجر برادری کے مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور ان کے حقوق کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے سرپرست اعلی مرزا محمد جاوید کو تاجر برادری کے مسائل کے حل کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر انہیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان شہر کا نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، صدر ضلع ملتان سید جعفر علی شاہ، چیئر مین سپریم کونسل خواجہ مجیب الرحمن، وائس چیئرمین ملتان کاشف رفیق، صدر شاہین مارکیٹ عطاء اللہ صدیقی، جنرل سیکرٹری شاہین مارکیٹ اکرم غوری ودیگر موجود تھے

سلیمان صدیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -