ڈیرہ: حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ

        ڈیرہ: حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

کیا. انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں  ٹف ٹائل،سڑکوں، سیوریج اور دیگرکام کا جائزہ لیا.انہوں نے ارشاد نوحی پارک میں جاری پی ایچ اے کے کام، یونین کونسل نمبر 1 اور بلاک زیڈ میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کاجائزہ لیا. مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے شہرکی مختلف یونین کونسلوں کے سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سیوریج کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا. حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -