حکومت ملکی حالات بہتر کرنے کیلئے عملی  اقدامات کرے‘ میاں عمران دولتانہ

   حکومت ملکی حالات بہتر کرنے کیلئے عملی  اقدامات کرے‘ میاں عمران دولتانہ

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

نے جو بویا وہی اب کاٹ رہی ہے اپوزیشن دور میں ہمیشہ پی ٹی آئی نے تشدد اور گالم گلوچ کی سیاست کی اور اب حکومت میں آنے کے بعد بھی ان کے رویے تبدیل نہیں ہوئے پی ٹی آئی کو چاہیے تھا کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو دیکھتے لیکن وہ پوائنٹ سکورنگ کے لئے اپوزیشن کیخلاف دن رات بیان بازی میں مصروف ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ملک میں کبھی چینی غائب ہوتی ہے تو کبھی آٹا لیکن حکمران جماعت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  2 سال سے زائد عرصہ حکومت میں گزار چکی ہے لیکن ان کے اپوزیشن اور حکومتی دور میں کوئی فرق نہیں پڑا کسی پر کیچڑ اچھالنے اور تذلیل کی ایک حد ہوتی ہے اگر حد پار ہوجائے تو نتائج بھگتنا پڑتے ہیں پی ٹی آئی نہ تو سرکاری افسران کو سنبھال سکی اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل سکی ملک میں جو حالات ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں عقل و فہم رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی بہتری کے لئے کام کریں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد نوز شریف  کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور احتجاج کریں گے کیونکہ پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

میاں عمران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -