پی ٹی آئی رہنما محمد مکی کی ایم پی اے سردار  شہر یار سے ملاقات‘ اہم امور پر گفتگو

پی ٹی آئی رہنما محمد مکی کی ایم پی اے سردار  شہر یار سے ملاقات‘ اہم امور پر ...

  

 اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

ہے کرپٹ مافیا کے خلاف عدالتی فیصلے ان کے اپنے کرتوتوں کی سز اہے عمران خان کو مورد الزام ٹھہرانے والے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی اُوچ شریف کے جنرل سیکرٹری محمد مکی معاویہ بڈانی اوباڑومیں تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار شہر یار سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت درست پالیسیوں پرعمل پیرا ہے اپوزیشن اور عوام تحمل کا مظاہرہ کرے،پورا یقین ہے عمران خان کا ہر اقدام ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہوگانامساعد حالات کے ذمہ دار ان بھی تخت لاہور والے ہیں مکی معاویہ بڈانی نے ایم پی اے شہر یار شر کو اُوچ شریف آنے کی دعوت دی جو انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے اُوچ شریف آنے کا وعدہ کیا اس موقع پر اظہر ستار و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -