بہاولپور میں رواں ماہ ڈبل ڈیکر بس  سروس کا افتتاح متوقع‘ تیاریاں شروع

  بہاولپور میں رواں ماہ ڈبل ڈیکر بس  سروس کا افتتاح متوقع‘ تیاریاں شروع

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب محمد تنویر جبار شیخ نے کہا ہے(بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)

 کہ بہاول پور منفرد اور خوبصورت محلات کا شہر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزداربہاول پور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریجنل آفس بہاول پور کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور عظیم صحرائے چولستان میں گوپوں ٹوبوں کے گردا گرد گھومتی انسانی زندگی تاریخی قلعوں، لال سہانرا نیشنل پارک، تاریخی شہر اوچ شریف، ہیڈ پنجند، رحیم یار خاں میں واقع عالیشان مسجد بھونگ، پتن منارا اور بہاول پور میں واقع خوبصورت محلات تاریخی عمارتیں، خوبصورت دروازوں، چڑیا گھر، مسجد الصادق، میوزیم اور سنٹرل لائبریری کی بدولت سرما کی سیاحتی مقام کے طور پر پنجاب بھر میں منفرد اہمیت کا حامل خطہ ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کی بدولت بہاول پور دنیا بھر اور پاکستان میں بلند سیاحتی مقام حاصل کرے گا۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -