(ن) لیگی کارکن متحرک‘ مہنگائی‘ بے  روز گاری کیخلاف ریلی‘ نعرے بازی

(ن) لیگی کارکن متحرک‘ مہنگائی‘ بے  روز گاری کیخلاف ریلی‘ نعرے بازی

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح مسلم لیگ ن نے کارکنوں کو متحرک کر دیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری،شہباز (بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

شریف اور حمزہ شہباز کی ناجائز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف مسلم لیگ ن نے دمادم مست قلندر شروع کر دیا ہے، ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں پرمشتمل قافلہ نے ڈیرہ غازیخان احتجاج میں شرکت کی،دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے احتجاج روکنے کیلئے تونسہ بیراج اور غازی گھاٹ پل پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے ریلی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے،اب وقت آگیا ہے کہ اس تبدیلی سرکار کا راستہ روکا جائے،اب عوام سڑکوں پر ہوگی اور نیازی آگے بھاگتا پھرے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے، حکومت کے پاس گیس بجلی راشن ہے نہ ہی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں برادران کا پوری طاقت کے ساتھ ساتھ دینا ہے،ش،م بنانے کے خواب دیکھنے والے ریلی کو دیکھ لیں،ریلی سے لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ہے اور رہے گی،دوسری طرف ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ،صدرمسلم لیگ ن مظفر گڑھ ملک احمد یار ہنجرا،ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا،ملک نصیرالدین ہنجرا کے قافلوں کا کوٹ ادو،سنانواں اور اور جگہ جگہ پرمیں فقید المثال استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -