ڈی آئی جی محسن رفیق چودھری  کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ ملاقاتیں 

   ڈی آئی جی محسن رفیق چودھری  کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ ملاقاتیں 

  

 ملتان (وقائع نگار) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے گزشتہ روز  (بقیہ نمبر63صفحہ 7پر)

ڈسٹرکٹ  جیل ملتان کا دورہ کیا۔اور اس دوران بیرون جیل،وارڈر میس،وارڈر لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا کو بھی چیک کیا،اسیران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی آئی جی جیلز نے مذکورہ جیل  کی سیکورٹی،ڈسپلن اورقیدیوں کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں ڈی آئی جی جیل خانہ جات چوہدری محسن رفیق نے ڈسٹرکٹ جیل میں مقید نفسیاتی امراض میں مبتلا  اسیران  سے بھی ملاقات کی۔کچن اسیران،جیل ہسپتال اور قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ ڈسپنسری کا معائنہ اور جیل ملازمین کا سروس ریکارڈ چیک کیا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بیرون جیل سٹاف کالونی کا وزٹ کیا۔ اندرون و بیرون جیل نصب شدہ شکایت بکس کھولے  سپرنٹنڈنٹ جیل ظہیر ورک  اور دیگر افسران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -