جنوبی پنجاب: نئے پولیس سسٹم سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ ظفر اقبال اعوان

 جنوبی پنجاب: نئے پولیس سسٹم سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ ظفر اقبال اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ظلم کا شکار مظلوم عوام انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے پولیس کی جانب دیکھتی ہے اچھے اخلاق اور میرٹ پر تفتیش کے ذریعے ظالم کا احتساب کرکے شہریوں کا (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
پولیس پر اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او وہاڑی احسان  اللہ چوہان اور ایس پی انوسٹی گیشن بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال  نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے   اصلاحات کا عمل شروع کررکھا ہے جس میں نئی ٹیکنالوجی اور فیلڈ میں آپریشنل آلات سمیت نئی گاڑیوں کی فراہمی بھی شامل ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تھانے کی سطح پر عوام کو تحمل اور اخلاق سے سنا جائے اور انکو انصاف فراہم کیاجائے۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس کے نئے سسٹم سے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے عوام کو لاہور کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے پولیس رولز میں تبدیلی کے بعد بتدریج تمام اختیارات جنوبی پنجاب پولیس آفس میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ جرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر انفارمیشن سسٹم تشکیل دیا جائے اور سول سوسائٹی کو بھی جرائم افراد کے خلاف جنگ میں اپنے ساتھ ملایا جائے۔دریں اثناء  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال سے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ لیاقت علی چٹھہ نے بھی ملاقات کی اور انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا کہ سول اور پولیس انتظامیہ باہمی روابط کو موثر بناکر معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرسکتی ہے۔اس موقع پر سول سیکرٹریٹ کی فعالیت  کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی